(ایجنسیز)
کراچی…بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا محمد برہان الدین ممبئی میں 102 سال کی عمر انتقال کرگئے۔سیدی عالی قدر مفضل بھائی صاحب سیف الدین داوٴدی بوہرہ جماعت کے نئے روحانی پیشوا مقرر کردیئے گئے۔بوہری جماعت کے باون ویں روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا برہان الدین 102 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے۔بوہری جماعت کے ذرائع کے مطابق سیدنا محمد برہان الدین ممبئی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔پاکستان میں
بوہری جماعت کے ارکان کی بڑی تعداد اپنے روحانی پیشوا کے انتقال کی خبر سن کر جماعت خانوں میں تعزیت کے لئے جمع ہوگئے۔سیدنا سیدنا برہان الدین ہندوستان کے صوبے گجرات کے علاقے سورت میں پیدا ہوئے تھے۔سیدنا برہان الدین کے انتقال کے بعد سیدی عالی قدر مفضل بھائی صاحب سیف الدین داوٴدی بوہرہ جماعت کیروحانی پیشوا مقرر کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب داوٴدی بوہرہ جماعت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیدنا برہان الدین کے انتقال پر3روزہ سوگ منایا جائے گا اور مختلف مساجد،جماعت خانوں میں قرآن خوانی اورتعزیتی اجلاس منعقد ہوں گے۔